ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم گرما کی تعطیلات میں اضافےکا فیصلہ واپس  

خیبر پختونخواہ،نجی وسرکاری سکول،محکمہ تعلیم،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سکولوں میں موسم گرما کی تعطیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں 15 اگست سے تمام نجی اور سرکاری سکول کھل جائیں گے۔

محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوانے تمام سرکاری و نجی سکول 15 اگست سے کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا ہے۔

 صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھ دیا گیا تھا جسے اب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔