ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے وفا شوہر کے خلاف بیوی نے انوکھا قدم اٹھا لیا

بے وفا،شوہر،بیوی،اخبار ،اشتہار،سٹی442
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بے وفا شوہر کے خلاف بیوی نے انوکھا قدم اٹھا لیا، شوہر کی بے وفائی سے تنگ بیوی نے اخبار میں اشتہار چھپوا دیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینی نامی خاتون نے مقامی روزنامے میں اشتہار دیا۔ اشتہار میں شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے خاتون نے لکھا ’مجھے امید ہے کہ آپ اُس خاتون کے ساتھ بہت خوش ہوں گے، اس اشتہار سے سب کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کتنے بڑے دھوکے باز ہیں‘۔ اشتہار پڑھ کر  قارئین پڑھ کر حیران رہ گئےاشتہار اخبار کے پورے ایک صفحے پر چھپوایا گیا۔

اس کے آخری حصے میں خاتون نے یہ بھی ذکر کر ڈالا کہ میں نے یہ اشتہار چھپوانے کے لیے شوہر کے ہی کریڈٹ کارڈ کا استعمال کیا ہے۔

 یہی نہیں بلکہ جب خاتون کے شوہر نے اشتہار پڑھا تو وہ بے انتہا   شرمندہ ہوا ۔