ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کے لئے اچھی خبر  

عمرہ،سعودی عرب،مسجد نبویؐ،ای ویزا،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیاحت کیلئے دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے افراد کو مختصر قیام کے دوران عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق “سپرٹ آف سعودی” پلیٹ فارم مملکت میں عمرہ کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے ای ویزا جاری کرنے کے لیے متعدد الیکٹرانک سہولیات فراہم کررہا ہے جس سے فیملی وزٹ اور ذاتی دورہ کے دوران اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے بکنگ کروا کر آسانی سے عمرہ کی سعادت حاصل کی جا سکتی ہے۔

 وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے افراد ویزے حاصل کرکے سعودی عرب آنے والوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو بھی ممکن بنایا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد سعادت حاصل کرسکیں۔