قیدیو ں کے لئے خوشخبری،حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

14 Aug, 2022 | 09:24 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان ،پہلی دفعہ بڑی تعداد میں قیدیوں کی سزاؤں میں معافی ہوئی۔

پنجاب بھر سے 10364 قیدی کی سزاؤں  میں کمی ہوئی۔تمام جیلوں سے مختلف معافیوں کے تحت 153 کورہا کردیا گیا،لاہورکی دونوں جیلوں سے 714 کی سزاوں میں کمی جبکہ 15 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

 مراسلےکے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے 1691 قیدیوں کی سزاؤں  میں کمی جبکہ 9 قیدی رہا کردیے گئے۔کیمپ جیل سے 123 قیدیوں کی سزاؤں  میں کمی جبکہ 6  کو رہا کردیا گیا۔گزشتہ روز حکومت نے یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف سزاؤں کے حوالے سے بڑی کمی کا اعلان کیا تھا۔آئی جی جیل مرزاشاہد سلیم بیگ نے قیدیوں کو رہا کرکے رپورٹ حکومت کو بھجوا دی۔
 
 
 
 

مزیدخبریں