(عابد چوہدری) لٹن روڈ پر لڑکی نے پسند کی شادی کی خاطر اپنے ہی گھر میں چوری کرا دی،پولیس نے لڑکی کے ساتھی کوگرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کر لئے۔
گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، چوبرجی پارک میں لاکھوں روپے چوری کی انوکھی واردات ہوئی۔پولیس کے مطابق لڑکی نے پسند کی شادی کی خاطر اپنے ہی گھر میں چوری کرادی، چوبرجی پارک میں دوروز قبل تاجر کے گھر سے 55 تولے سونا اور لاکھوں روپے چوری ہوئے۔واردات کا مقدمہ تھانہ لٹن روڈ میں درج کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گھر کی خاتون نے ہی اپنے دوست سے چوری کرائی، خاتون حمزہ نامی لڑکے کو پسند کرتی تھی اور حمزہ کی حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی کے گھر والوں نے رشتے سے انکار کردیاتھا۔ لڑکی حمزہ کو گھر سے پیسے چوری کرا کر امیر کرنا چاہتی تھی ، لڑکی کے اہلخانہ کے باہر جانے پر ملزم نے نقب زنی کر کے واردات کی ۔