(ویب ڈیسک)اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کو پروٹوکول دینے کے لئے روڈ بند کرنے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ زیرو پوائنٹ پل کے اوپر عوام نے شدید غم و غصہ اور نعرے بازی کیا۔چند شہریوں نے زبردستی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نکال لی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کو پروٹوکول دینے کے لئے اہم شاہراہ کو بند کردیا گیا، کافی دیر روڈ بند رہنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پل کے اوپر عوام نے شدیدغصہ کیا اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ چند شہریوں نے زبردستی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں نکال لی، سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔
اس دوران ٹریفک وارڈن اور شہریوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، شہریوں نے چور چور کے نعرے بھی لگائے، پوچھنے پر شہریوں کا بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا روٹ لگا ہوا ہے، شہری نے سوال کیا کہ اگر کسی کی موت ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا، ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن نے کہا یہ اس سے پوچھوں! سب کو روکا ہے قانون سب کے لئے ہے۔
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف کے لیے روٹ لگنے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ زیرو پوائنٹ پل کے اوپر عوام کا شدید غم غصہ اور نعرے بازی۔چند شہریوں نے زبردستی گاڑیاں موٹرسائیکلیں نکال لی۔یہ رویہ جہاں افسوسناک ہے۔۔۔وہیں اہل اقتدار کے لیے لمحہ فکریہ بھی!!!????
— Shehzad Ali Raja (@RajaShehzadAli) August 14, 2022
2ویڈیو???????????? pic.twitter.com/shvYOmXqbP