پنجاب میں مزید مون سون بارشیں متوقع، الرٹ جاری

14 Aug, 2022 | 02:43 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پنجاب میں 16 اگست سے موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی کردی،  پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

پنجاب میں آئندہ دنوں میں مزید مون سون بارشیں متوقع ہیں,  پی ڈی ایم اے پنجاب نے  بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا, پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں,16اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث راولپنڈی،فیصل آباد،لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 15اور 16 اگست کے دوران راولپنڈی،سیالکوٹ اور نارووال کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔18اگست تک ڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ  ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ  رہنے کی ہدایت کر دی۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ  کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہو کر آپریشن میں حصہ لیں۔روزانہ کی بنیاد پر ندی نالوں میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا جائے۔ڈی واٹرنگ سیٹس،ضروری مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔

مزیدخبریں