ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کا افغانستان کیلئے 150 ملین ڈالر کے تین امدادی پیکجز کا اعلان

 امریکا کا افغانستان کیلئے 150 ملین ڈالر کے تین امدادی پیکجز کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے افغانستان کیلئے 150 ملین ڈالر کے تین امدادی پیکجز کا اعلان کر دیا۔

امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مطابق اسی ملین ڈالر کی رقم اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن" ایف اے او"کو فراہم کی جائے گی،تیس ملین ڈالر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنفی مساوات کوخواتین کو بااختیار بنانے کیلئے یواین ویمن کو دئیےجائیں گے اور مزید چالیس ملین ڈالر کی امداد بچوں کیلئے یونیسیف کودی جائے گی۔