گوگل کی جانب سے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک

14 Aug, 2022 | 12:02 PM

ویب ڈیسک : گوگل نے گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستانیوں کو  مبارکباد پیش کر دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق جہاں پاکستان میں 75 واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وہیں گوگل نے اپنے ڈوڈل پر پاکستانی پرچم اور کراچی میں واقع فریئر ہال کی تصویر سجا کر پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس گوگل ڈوڈل پر کلک کرتے ہی سیکڑوں پاکستانی پرچم کے رنگ کی سبز و سفید جھنڈیوں کی بارش ہوتی نظر آتی ہے۔یاد رہے کہ2011ء سے یومِ آزادی کے موقع پر گوگل ہر سال نیا ڈوڈل پیش کر کے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارک باد پیش کرتا آ رہا ہے۔

مزیدخبریں