یوم آزادی، ارشد ندیم نے اپنے گولڈ میڈلز پاکستانی قوم کے نام کر دیئے

14 Aug, 2022 | 11:49 AM

Hifza Rajpoot

ویب ڈیسک:پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں اپنے 2 گولڈ میڈلز پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی عوام ان گولڈ میڈلز کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے آپ تمام کی دعاؤں سے گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی ، اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزیدخبریں