چوہدری شجاعت کا 14اگست کے موقع پر اہم پیغام

14 Aug, 2022 | 09:32 AM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ یوم آزادی پر ہر ادارے اور طبقے کو عہد کرنا ہو گا کہ ذاتی سیاست پر ریاست کو فوقیت دے، ملکی سلامتی کے لیے ہمیں افواج پاکستان کے کام میں ان کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سےگریز کریں، ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جو ذاتی فائدے کیلئے منفی پراپیگنڈا کرتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ ق کا مزید کہنا تھا بدقسمتی سےکچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بھی بڑی ہو چکی ہے، 14 اگست تقاضا کرتا ہے ہم اپنی انا، تکبر اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر سیاست پر ریاست کو اہمیت دیں۔

مزیدخبریں