(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسڑی کا معروف نام جو کسی تعریف کا محتاج نہیں جس نے انڈسٹری کے پراجیکٹ اور ڈراموں کو اپنی اداکاری کی صلاحیت سے ایسے مقبول بنایا کہ ناظرین نے ان کو خوب پسند کیا، اداکارہ سارہ خان کے حالیہ ڈرامے ' رقص بسمل' کو بے حد سراہا گیا، اداکارہ کی نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی اداکاری کو ڈرامہ سے ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور رایئٹر کے علاوہ ان کے مداحوں بھی خوب پسند کرتے ہیں، سارہ خان نے اپنی نئی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس کو مداح خوب پسند کررہے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو اداکارہ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں انسٹاگرام پر سارہ خان نے اپنے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ کچھ نئی تصاویر پوسٹ کی تھیں،تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے سارہ خان نے کیپشن میں کچھ لکھے بنا فلک شبیر کو ٹیگ کیا تھا، ان تصویروں پر سارہ خان کی چھوٹی بہن نور ظفر خان کا کمنٹ باکس میں کہنا تھا کہ 'وہ بہت اچھی تصویریں بناتی ہیں'۔