(ویب ڈیسک)74 ویں یوم آزادی پر وطن کی محبت سے سرشار ٹریفک وارڈنز کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کےمطابق آج پوری قوم 74 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منا رہی ہے، ایسے میں ہر شخص کسی نہ کسی طریقے سے وطن سے محبت کااظہار کررہا ہے ، کراچی میں دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنز بھی وطن کی آزادی کا جشن مناتے ہوئے کسی سے پیچھے نہ رہے اور قومی پرچم تھامے شہریوں کیساتھ ڈانس کرکے پاکستان سے محبت کااظہار کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈنز اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اسی دوران شہری قومی پرچم اٹھائے وارڈنز سے گلے ملتا ہے اور انہیں 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتا ہے اور بھنگڑا ڈالنا شروع کردیتا ہے، اس پر ٹریفک وارڈنز بھی پیچھے نہیں رہتے اور وہ بھی قومی پرچم لہرا کراور ڈانس کرکے وطن سے محبت کااظہار کرتے ہیں،سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور صارفین کی جانب سے وارڈنز کے جذبے کو سراہاجارہا ہے۔