عثمان بزدار نے جشن آزادی کے موقع پر پنجاب کے مکینوں کو خوشخبری سنادی

14 Aug, 2021 | 10:10 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کئی دہائیوں کےبعد پنجاب کے 28 بڑے شہروں کے تفصیلی ماسٹر پلان بنائے جا رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ 28 بڑے شہروں کی مجموعی آبادی تقریباً ساڑھے چھ کروڑ ہے ، ماسٹر پلان بننےکے بعد شہروں کا بےہنگم پھیلاؤ رکے گا اور ماحول دوست ڈویلپمنٹ ہوگی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماسٹر پلان میں زمین کےاستعمال، معاشی ترقی، اداروں کےبنیادی ڈھانچے، سیاحت، ماحولیات ، ثقافتی ورثے کےتحفظ، ٹرانسپورٹ، ہنگامی حالات اور قدرتی آفات سے بچنے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ان تمام منصوبوں کے ساتھ لاہور میں “راوی ریور فرنٹ” اور “سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ” منصوبوں پر بھی کام  تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں