ویب ڈیسک: جمیکا میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 7 ریکارڈ کی گئی،قومی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جمیکا میں موجود ہے.
تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں 7.2 شدت کا زلزلہ زلزلے کے جھٹکے جمیکا، بہاماز او رڈومنک ریپبلک میں محسوس کئے گئے، کیوبا ، پورتیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے جمیکا میں موجود ہے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خیریت سے ہیں.پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل بروقت شروع ہوگا.
Thankfully, our men's side are safe and sound after this morning’s earthquake in Jamaica and are ready for the third day of the ongoing Test, which will start on time.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 14, 2021
یاد رہے کہ جمیکا میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک پاکستان کی جانب سے کنگسٹن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بنائے گئے 217 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹ پر 251 رنز بنالئے۔ سبینا پارک جمیکا میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 251 رنز بنا کر پاکستان پر 34 رنز کی برتری حاصل کرلی۔