مانیٹرنگ ڈیسک: ایک انوکھی خبر نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر بیوی نے مرے ہوئے شوہر کی مورتی بنا کر پوجا کرنا شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ خبر بھارت کی ریاست آندھرا پردیش سے ہے جہاں پدماوتی نامی خاتون نے شوہر کے نام سے چھوٹا سے مندر بنا کر شوہر کی مورتی رکھ دی ہے اور روزانہ اس کی پوجا کرتی ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر 2017ء میں سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ کچھ روز قبل میرے خواب میں آئے اور مجھ سے کہا کہ میری مورتی بنا کر پوجا کیا کرو۔
خاتون ہفتہ اور اتوار کے روز پوجا کے خاص انتظامات کرتی ہے۔خاتون نے بتایا ہفتہ اور اتوار کے روز مفت کھانا بھی بانٹتی ہوں، علاقہ مکین بھی مورتی کی پوجا کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ مورتی کی پوجا کرنے سے ان کے کئی مشکل کام آسان ہو جاتے ہیں۔ خاتون کی اپنے مرے ہوئے شوہر کی مورتی کی پوجا کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس پر لوگوں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاگل پن قرار دیا ہے۔