جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

14 Aug, 2021 | 05:02 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: وفاقی وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس محمد علی مظہر سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہو جائے گی۔ جسٹس محمد علی مظہر 16 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سے قبل سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس محمد علی مظہر کی تقرری کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں