(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین ایپلیکیشن ہے، پیغام رسانی کے لئےاستعمال کی جانے والی دنیا کی مقبول ترین ایپ نے صاررفین کو خوش کردیا، واٹس ایپ نے صارفین کے لئے بھیجے ڈیٹا کو محفوظ کرنے لئے جدید فیچر متعارف کرایا جو واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے معاون ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد پیغام بھیجنے کے لئے واٹس ایپ میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں، کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لئے اب لمبے سے لمبا وائس نوٹ جلدی سن سکیں گے،واٹس ایپ نے اس بار صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرایا۔
صارفین کی بڑی پریشانی دور کرتے ہوئے واٹس ایپ نے اس کا حل تلاش کرلیا،اب موبائل کھوجانے یا تبدیل کرنے پر صارفین کو ڈیٹا دوبارہ مل سکتا ہے، مگر ان صارفین کے لئے کو مسئلہ درپیش ہوگا جو پہلے اینڈرائیڈ فونز استعمال کرتے تھے اور اب آئی فون کے استعمال کا سوچ رہے ہیں کیونکہ اینڈرائیڈ سے آئی میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا خاصہ مشکل ہے یا یوں کہیں کہ ناممکن بات ہے۔
تاہم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اینڈرائیڈ 10 یا اُس کے بعد آنے والے آپریٹنگ سسٹم والے فونز سے آئی او ایس سسٹم پر صارف چیٹ ، ایموجی، تصاویر منتقل کرسکے گا، صارفین کے میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور موبائل میں محفوظ ہوتے ہیں، اس کام کو یقینی بنانے کے لیے موبائل کمپنیوں نے بھی اضافی کام کیا اور سب کی مشترکہ کاوش کے بعد ہی فیچر تیار کیا گیا۔
علاوہ ازیں واٹس ایپ نے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں جس کی مدد سے پرانا ڈیٹا آسانی سے مل سکتا ہے،اس حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کی جانب سے ایک بار بھی جس چیٹ کو مخفوظ کردیا جائیگا وہ اس وقت تک مخفوظ رہی گی جب تک خود صارف اسے ریموز نہیں کریگا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں واٹس ایپ نے نئے ایموجیز کو اپنے لے آؤٹ میں استعمال کرتے ہوئے اینڈرائیڈ کی نئی اپ ڈیٹ 2.21.16.10 میں متعارف کرایا، اینڈرائیڈ صارفین بھی ایپل کے اس نئے ایموجیز کو اپنے دوستوں کو بھیج سکتے ہیں۔
یہ نئے ایموجیز تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے دستیاب ہیں تاہم اس کے لیے آپ کو اپنی واٹس ایپ ایپلی کیشن کو نئے بی ٹا ورژن پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔