سیاحوں کی گاڑی 900 فٹ گہری کھائی میں جاگری، تین جاں بحق دو زخمی

14 Aug, 2021 | 02:18 PM

زبیر اعوان:ایبٹ آباد میں سیاحوں کی کارسڑک سے بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری۔کار میں سوار تین افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق  سیاحوں کی کار بگنوتر جنگل ہوٹل کے قریب کھائی میں گر گئی۔کارمیں سوار تین افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122 کے امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 900 فٹ گہری کھائی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکال لیا۔اہل علاقہ نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ پتہ چلا ہے کہ  لاہور کے قریب رہنے والے  سیاح گلیات میں سیر تفریح کیلئے آئے ہوئے تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں