اسٹاک مارکیٹ میں 320 پوائنٹس کی کمی ، سٹی نیوز نیٹ ورک نے  وجہ کا پتہ چلا لیا

14 Aug, 2021 | 12:51 PM

اشرف خان : پاکستان کے معاشی اعداوشمار تو بہتر آرہے ہیں ۔لیکن اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 320 پوائنٹس کی کمی ہوئی تو سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سٹی نیوز نیٹ ورک نے وجہ کا پتہ چلا لیا ۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتے کےدوران حصص بازار میں سرمایہ کاروں نے نقصان اٹھایا ۔۔۔ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 320 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔جس سے انڈیکس کم ہوکر 47159 کی سطح پر بند ہوا۔ لیکن اس کی وجہ کیا تھی۔  معاشی ماہر مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کمپنز کے رزلٹ بھی بہتر آرہے ہیں اور معاشی ترقی بھی درست سمت میں جارہی ہے ۔لیکن اسٹاک مارکیٹ میں کرنٹ اکاونٹ ، مہنگائی میں اضافے پر شرح سود بڑھنے کے خدشات کو جواز بناکر سرمایہ کار نقصان اٹھا رہے ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں نیا سرمایہ نہیں رہا جس سے شئیرز کے کاروبار میں بھی مسلسل کمی ہورہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن 83 ارب روپے گھٹ کر 8257 ارب روپے رہ گئی۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دور میں مارکیٹ میں مواقع ہوتے ہیں اگر بینک میں رقم رکھیں تو بہت کم منافع ملتا ہے لیکن اسٹاک میں بہتر منافع ملتا ہے 

مزیدخبریں