کچھ اور رہے نہ رہے افغان کرکٹ ٹیم برقرار رہے گی، طالبان

14 Aug, 2021 | 11:55 AM

Suhail Ahmad

ویب ڈیسک : طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے افغان کرکٹ ٹیم نہ صرف برقرار رہے گی بلکہ اس کی تعمیر وترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق غنی حکومت کے روز بروز کمزور ہونے کے بعد اسپورٹس حلقے افغان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پریشان تھے کہ امن وامان کی اس بدترین حالات میں افغان کرکٹ ٹیم کے مستقبل قریب میں ہونے والے بیرون ملک دوروں کا مستقبل کیا ہے لیکن اس حوالے سے جب دوحہ میں طالبان رہنماؤں سے سوال کیا گیاتو ان ک جواب نے ساری فکریں دور کردیں۔ طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو انہوں نے ہی متعارف کرایا تھا اور اب بھی کرکٹ جاری رہے گی بلکہ اس میں بہتری لائیں گے انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم کو برقرار رکھنے کا اعلان بھی کیا ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ یہی لوگ ہوں گے اور یہی ہمارے کھلاڑی ہیں۔ دوسری طرف افغانستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان حکمت حسن  کا کہنا تھا کہ  افغانستان کی ٹیم اگلے ماہ پاکستان کے ساتھ سری لنکا میں ہونے والی سیریز کے لیے اتوار کو روانہ ہو جائے گی ۔ ٹیم میں دو مزید تبدیلیاں کرتے ہوئے نور علی زاردان اور حضرت زادہ کو شامل کیا گیا ہے اور حشمت اللہ شہیدی کی بطور کپتان یہ پہلی سیریز ہو گی۔

مزیدخبریں