ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، ملکی سلامتی کیلئےخصوصی دعا

LHC-Flag Hoisting Ceremony
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں 74 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب، جسٹس شجاعت علی خان نے دیگر ججز کے ہمراہ پرچم کشائی کی، پولیس کے چاک و چابند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں 74 ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس جواد حسن اور سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر ملک کی ترقی، سربلندی اور سلامتی کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی، 

پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر جسٹس شجاعت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہمارے بزرگوں کی انتھک کوششوں اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ ہم قانون جیسے مقدس پیشہ سے منسلک ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح بھی قانون کے پیشہ سے منسلک تھے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم نے اپنے بزرگوں کی پیروی کرتے ہوئے اس ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہے کہ اس ملک کی سربلندی کےلئے کوئی کثر اٹھا نہیں رکھیں گے.

یادرہے کہ   پاکستان میں یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔

Sughra Afzal

Content Writer