مصور پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

14 Aug, 2021 | 10:43 AM

Sughra Afzal
Read more!

 (سٹی42) پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی،  پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر 

توشاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں

آج لاہور سمیت ملک بھر میں پاکستانی قوم 74 واں  یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منارہی ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے، یوم آزادی پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، یوم آزادی کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، اسی سلسلے میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی پرُوقار تقریب ہوئی، پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تو نے پُوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے

حق تجھے میری طرح صاحبِ اَسرار کرے

  میجر جنرل انیق الرحمان ملک  نے مزار اقبال پر  حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔  ڈی جی رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی۔

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے نوجوانوں میں 

نظر آتی ہے اس کو اپنی منزل آسمانوں میں

واضح رہے کہ   پاکستان میں یوم آزادی ہر سال 14 اگست کو کوبرطانوی راج اور ہندو سامراج سے آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا۔

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے

خدا بندے سے خود پوچھے کہ بتا تیری رضا کیا ہے

مزیدخبریں