پولیس افسران کے تقرروتبادلے

14 Aug, 2020 | 07:47 PM

Arslan Sheikh

( علی ساہی/عابد چوہدری ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے 27 ڈی ایس پیز جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے پانچ ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احسان اللہ ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور تعینات کردیا۔ فیصل یوسف ڈی ایس پی ایل ٹی سی لاہور تعینات، محمد خالد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے سپرد کردی گئیں جبکہ ملک کاشف ڈوگر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔

محمد عثمان کو ایس ڈی پی او ننکانہ صاحب، ملک غلام رسول کو ایس ڈی پی او کلور کوٹ، محمد خالد کو ایس ڈی پی او سانگلہ ہل تعینات کردیا گیا۔ محمد شبیر کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں۔ اسی طرح رینالہ خورد، سیالکوٹ، جہلم سٹی، فیصل آباد، گوجرانوالہ کینٹ، پنڈی بھٹیاں سمیت دیگر شہروں کے ڈی ایس پیز بھی تبدیل کر دیئے گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ناقص کارکردگی اور عوامی شکایات پر 2 ایس ایچ اوز کو کلوز لائن کردیا۔ ایس ایچ اوتھانہ راوی روڈ انسپکٹر جاوید اقبال اور ایس ایچ اوتھانہ چوہنگ سب انسپکٹر محمد زبیر کو پولیس لائنز کلوز کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس لائنز سے سب انسپکٹر رفیع اللہ کو ایس ایچ او تھانہ راوی روڈ جبکہ ایس ایچ اوتھانہ گارڈن ٹاؤن انسپکٹر محمد یوسف کو ایس ایچ او تھانہ چوہنگ تعینات کردیا ہے۔

انچارج انوسٹی گیشن چوہنگ سب انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او تھانہ گارڈن ٹاؤن تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام افسران کو فوری طور پر نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں