وزیر قانون کا فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ

14 Aug, 2020 | 06:15 PM

Arslan Sheikh

( علی اکبر ) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں قیام امن اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کرائی جائے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا مسلسل چھٹا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان ڈویژن میں محرم الحرام کےلیے کیے گئے حفاظی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پرملتان ڈویژن کے علماء کرام اورضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان سے مشاورت کے ساتھ ساتھ تجاویز بھی لی گئیں۔ 

اجلاس میں صوبائی وزراء تیمور احمد خان، اختر ملک، کرنل ہاشم ڈوگر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ملتان ڈویژن کے کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اورعلماء کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

راجہ بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے، مذہبی جلوسوں اور اجتماعات میں مقررہ روٹ اور اوقات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ اجلاس میں ملکی سلامتی، استحکام اور کشمیرکی آزادی کے لیے دعا مانگی گئی۔ 

مزیدخبریں