معروف شخصیت ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے نام ایک اور بڑا اعزاز

14 Aug, 2020 | 05:13 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) چیف کلکٹر کسٹمز، معروف فلاحی شخصیت ڈاکٹر آصف محمود جاہ کو ستارہ امتیاز کے بعد اعلیٰ ترین سول ایوارڈ "ہلال امتیاز" دینے کا اعلان، ڈاکٹر آصف محمودجاہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے ایوارڈز دکھی انسانیت اور مریضوں کے نام کرتے ہیں۔ 

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز کے بعد اب انہیں اعلی سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ چیف کلکٹر کسٹمز کی اہم ترین آسامی پر تعینات ہیں۔ ملک میں کوئی وبا پھوٹے، قدرتی آفت آئے یا قحط آن پڑے ڈاکٹر آصف محمود جاہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے صف اول میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

کورونا وبا میں جب تمام ہسپتالوں میں علاج معالجہ تعطل کا شکار تھا ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے 15 ہزار مریضوں کا مفت علاج کرکے 10 ہزار سفید پوش خاندانوں کو راشن فراہم کیا۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے آفت زدہ علاقوں میں ایک ہزار دو سو گھر تعمیر کروائے، 43 ڈسپنسریاں، 20 کمیونٹی سنٹرز اور غریب بچوں کیلئے 10 سکول بنوائے۔

دو اعلی سول ایوارڈز حاصل کرنیوالے اکلوتے بیوروکریٹ ڈاکٹر آصف محمود جاہ جہاں بہترین افسر ہیں وہیں خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار طبیب اور پچیس کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ 

مزیدخبریں