سٹی42: کورونا کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہیروز کی خدمات کو سراہنے کےلئے گورنر ہاوس لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کورونا ہیروز وال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، دو ماہ میں مکمل ہونے والی اس دیوار کو دیکھنے کے لئے عام عوام مکمل اجازت ہو گی۔
یوم آزادی کے موقع پر کورونا کے خلاف جاری جنگ میں قلیدی کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز، مخیر حضرات اور فرنٹ لائن ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گورنر ہاوس لاہور کا احسن اقدام، کورونا کے خلاف جاری جنگ میں اپنے مال اور جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کی یاد کو تازہ رکھنے کے لئے گورنر ہاوس لاہور میں ہیروز وال کا سنگ بنیاد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے رکھ دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ منصوبہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا جہاں عام شہریوں کو مکمل اجازت ہو گی وہ گورنر ہاوس آئیں قومی ہیروز کو دیکھیں اور تفریح بھی کریں، تقریب کے موقع پر کورونا کے خلاف جنگ میں پندرہ لاکھ خانداوں کے لئے راشن اور دیگر اشیاء ضروریہ کا بندوبست کرنے والے مخیر حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مستقبل میں مزید تعاون کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔