یوم آزادی پر ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

14 Aug, 2020 | 12:34 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:  یوم آزادی پر ’’ ارطغرل غازی‘‘ نے  پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ’ارطغرل‘ نبھانے والے ترک اداکار اینگن آلتان نے پاکستانی مداحوں کی جانب سے والہانہ محبت ملنے پرایک بار پھر پاکستانی مداحوں سے بھرپور اپنائیت اور پیار کا اظہار کیا ہے۔3ماہ قبل عیدالفطرکے موقع پر اپنے خوبصورت ویڈیو پیغام میں عید کی خصوصی مبارک باد دی تھی اور اب ان کا جشنِ آزادی کے موقع پر بھی اردو میںویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

 ترک اداکاراینگن آلتان استنبول میں موجود پاکستان کے سفارتخانے پہنچے اور وہاں موجود پاکستانی سفارتکار سے ملاقات کے بعد ترک اداکار نے پاکستانی مداحوں کے لیے پاکستان کے 74 ویں  یومِ آزادی کے موقع پر اپنے اردو زبان میں ریکارڈ کرائے گئے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری جانب سے پاکستان کے عوام کو جشنِ آزادی مبارک۔

دوسری جانب معروف ترک  ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' کی حلیمہ سلطان  کا  ویڈیو پیغام بھی سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے پہلی مرتبہ اردو زبان میں جشنِ آزادی مبارک کہتے ہوئے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

  اسرا بیلجک کا اپنے پیغامیں کہناتھا کہ ”مین اسرا بیلجک ہوں ، میں ذاتی طور پر 14 اگست کے موقع پر پاکستانیوں کو ” جشن آزاد ی “ کی مبارک باد دیتی ہوں ، میری طرف سے اور جاز کی طرف سے آپ کو جشن آزادی مبارک۔“واضح رہے کہ ترک اداکارہ اسراءبلجیک نے اب تک دو پاکستانی اشتہارات کئے ہیں۔جس میں ایک پاکستانی موبائل برانڈ اور دوسرا موبائل نیٹ ورک کا ہے۔

مزیدخبریں