(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا رکرنے والی ترک اداکارہ اسراء بلجیک نے جشن آزادی پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اسرا بیلجک کا اپنے پیغامیں کہناتھا کہ ”مین اسرا بیلجک ہوں ، میں ذاتی طور پر 14 اگست کے موقع پر پاکستانیوں کو ” جشن آزاد ی “ کی مبارک باد دیتی ہوں ، میری طرف سے اور جاز کی طرف سے آپ کو جشن آزادی مبارک ۔“
تفصیلات کے مطابق مقبول ترین ترک ڈرامہ سیریل ' ارطغرل غازی' پاکستان میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے،ڈرامے میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں،اداکارہ پاکستان میں کیوموبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوچکی ہیں۔
اسراء بلجیک نے جشن آزادی پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اسرا بیلجک کا اپنے پیغامیں کہناتھا کہ ”مین اسرا بیلجک ہوں ، میں ذاتی طور پر 14 اگست کے موقع پر پاکستانیوں کو ” جشن آزاد ی “ کی مبارک باد دیتی ہوں ، میری طرف سے اور جاز کی طرف سے آپ کو جشن آزادی مبارک ۔“
پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔
بارہ بجتے ہی سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا، داتا دربار میں ملکی سلامتی و ترقی کی دعا سے جشن آزادی کی تقریب کا آغاز ہوا، شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں، چوک چوراہوں، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں ہے۔