ون ویلنگ، ہلڑ بازی پر سینکڑوں موٹرسائیکلیں بند

14 Aug, 2020 | 11:36 AM

Sughra Afzal

کچہری روڈ (عابد چودھری) ٹریفک پولیس نے ون ویلرز، ریسنگ، زگ زیگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کے خلاف کمر کس لی، ٹریفک پولیس نے جشن آزادی سے قبل ہی600 سے زائد موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروا دیں۔ 

چیف ٹریفک آفیسر سید حماد عابد کے مطابق کینال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، علامہ اقبال روڈ، ڈیفنس فیز 5 اور فیز 8 پر اضافی موٹرسائیکل دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں جبکہ مولانا شوکت علی روڈ، بلیوارڈ جوہر ٹاؤن، مین بلیوارڈ گلبرگ، جی ٹی روڈاور بند روڈ کیلئے خصوصی انتظامات کر دئیے گئے اور ون ویلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے 200 پٹرولنگ افسران، 49 موٹرسائیکل دستے اور 13 ایمرجنسی سکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق جشن آزادی پر آج اور کل مجموعی طور پر 26 سو سے زائد ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، جشن آزادی کے موقع پر تمام دفتری سٹاف، ٹکٹنگ اور لائسنسنگ اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے، کم عمر ڈرائیونگ پر 517 موٹرسائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کروا دی گئی ہیں اور والدین کی طرف سے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر موٹرسائیکل، گاڑی کو چھوڑا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید  نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔سربراہ لاہور پولیس نے سی ٹی او لاہور کو ٹریفک انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،  ذوالفقار حمید نے ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کو ناکہ جات بارے ہدایات دیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ ڈولفن اور پیرو فورس کی گاڑیاں پٹرولنگ کرتی نظر آئیں، عارضی ناکوں پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں