قذافی بٹ: اے وطن تیری عظمت کو سلام، پنجاب اسمبلی میں جشن آزادی کی تقریب، سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کی پرچم کشائی، پولیس دستے اور گارڈز کی سلامی ، قوم کی سربلندی، امن اور خوشحالی کی دعائیں،تقریب میں سابق سیکرٹری رائے ممتاز سمیت ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جیوے جیوے پاکستان، پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب کا انعقادکیاگیا، پنجاب اسمبلی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب اسمبلی سیکرٹریٹ کے احاطہ میں منعقد کی گئی۔ صبح 8 بج کر58 منٹ پر سائرن بجایا گیا۔ 9بجے پنجاب اسمبلی کی عمارت پرسیکرٹری محمد خاں بھٹی نے پرچم لہرایا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔
اس موقع پرسیکرٹری نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا، اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئےدعا بھی کی گئی، اسمبلی احاطے میں پولیس بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں بھی بکھیریں، تقریب میں سابق سیکرٹری اسمبلی رائے ممتاز، عامر حبیب ،چیف سکیورٹی آفیسر سردار اکبر ناصر، ڈپٹی سیکرٹری اکبر سکیورٹی آفیسر ناصر مسعود بھی شریک ہوئے ۔
دوسری جانب مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، پاک فوج کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، جی او سی میجر جنرل انیق الرحمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے، میجر جنرل انیق الرحمان نے مزار پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آج 73واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار آتشزبازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا، آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے لاہورئیے مینار پاکستان پہنچے، دوسری تقریب لبرٹی گول چکر، تیسرا آتشبازی کا مظاہرہ اتحاد ٹاؤن میں ہوا۔