ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم، دونوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا:وزیراعلیٰ پنجاب

کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم، دونوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا:وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا انعام اور نعمت ہے، قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کو الگ وطن کا تحفہ دے کر احسان کیا، دنیا بھر میں پاکستان جیسا عالیشان کوئی ملک نہیں، ہمیں آزاد وطن کی قدر و منزلت کو پہچاننا ہوگا۔

پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے, یوم آزادی پراپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، دونوں کو الگ نہیں کیا جاسکتا۔ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی سے پاکستان کی تکمیل ہوگی، بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنی روایتی مکاری کا انمٹ ثبوت دے چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سیاسی نقشے میں غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کو شامل کرکے جرأتمندانہ اقدام کیا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والوں کی بے مثال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج ہمیں قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے شہداء کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، میں عہد کرتا ہوں کہ تا دم زندگی وطن عزیز کی سربلندی کیلئے کوشاں رہوں گا۔آئیے!  مل کر پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عہد کریں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے فیروزوالہ کے علاقے میں بزرگ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے، وزیراعلیٰ نے تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ بزرگ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer