ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

پاکستان کا 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42(حسن خالد ) پاکستانی قوم آج 74 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،   صوبائی دارلحکومت  لاہور میں 74ویں جشن آزادی کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی، جوانوں نے اللہ اکبر کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

 پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کا آغاز ملکی سلامتی کی دعاؤں کے بعد برکی روڈ پر واقع محفوظ شہید گریژن میں اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا، اس موقع پر فضا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے 21 پانج بجتے ہی 21 توپوں کی سلامی دی، جوانوں کا جذبہ حب الوطنی قابل دید تھا۔، تقریب میں عام شہریوں بھی وطن کی محبت میں سرشار دکھائی دیے۔

آج 74واں یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز پر   مینار پاکستان گراؤنڈ میں شاندار آتشزبازی کا مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگوں سے جگمگا اٹھا، آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے لاہورئیے مینار پاکستان پہنچے، دوسری تقریب لبرٹی گول چکر، تیسرا آتشبازی کا مظاہرہ اتحاد ٹاؤن میں ہوا۔

بارہ بجتے ہی سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا، داتا دربار میں ملکی سلامتی و ترقی کی دعا سے جشن آزادی کی تقریب کا آغاز ہوا، شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سرکاری عمارتوں، چوک چوراہوں، مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ سمیت اہم شاہراہوں پر خوبصورت چراغاں ہے۔

آزادیاں مفت میں نہیں ملتی، قربانیاں دینا ہی پڑتی ہیں، تعمیر پاکستان کیلئے ہزاروں قربانیوں کے بعد ملا یہ پاک عرض وطن۔

اے میرے پاک وطن تجھ پہ نثار میرا سرمایہ تن

اے میرے پاک وطن

شاعر مشرق تیرے خواب کو سلام

اے قائداعظم تیری محنت و عظمت کو ہزاروں سلام

میرے وطن کے شہیدو تمہاری قربانیوں کو سلام

اے وطن تو شاد رہے، تاقیامت آباد رہے

سلامت رہے تیرا ہرنگر

شہر کی مختلف شاہراہوں پر پرچموں، بیجز، سٹیکرز سے سجے سٹالز شہریوں کو اپنی طرف کھینچنے لگے،  سبز اور سفید رنگ کی شرٹس، جھنڈیاں، ہیٹس، چوڑیوں کی فروخت عروج پر ہیں۔ بچے، بڑے، خواتین سبھی آزادی کے دن کی آمد پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer