ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک:ڈاکٹر طاہر القادری

اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک:ڈاکٹر طاہر القادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ قوم ہر سطح پر کردار والے نمائندے منتخب کرے گی تو کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔
 تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ  آزادی کے پہلے سال تنخواہوں کے پیسے نہ تھے۔ اہل اور ایماندار قیادت نے دوسرا بجٹ سرپلس دیا۔ پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے تو پھر قائد اعظم کے دیئے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔کاش جشن آزادی کی خوشی کیساتھ ۔۔۔ شہباز شریف نے دل کی بات کہہ دی 

  ڈاکٹر طاہرالقادری نکا مزید کہنا تھا  قیادت کرپٹ ہو تو کرنسی ڈی ویلیو، ایماندار ہو تو مضبوط ہوتی ہے۔معاشی بحرانوں کی بڑی وجہ نااہل اور بے ایمان قیادت کا مسلط ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منتخب حکومت نے جس عزم کا اظہار کیا اس پر عمل کرےتو ملک خوشحال ہو جائے گا۔