پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا

14 Aug, 2018 | 04:40 PM

Sughra Afzal
Read more!

(قذافی بٹ) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال  نے نو منتخب ارکان  سے حلف لے لیا، کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر  کا انتخاب کیا جائے گا۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی زیرصدارت اجلاس کے دوران نو منتخب اراکین نے حلف اُٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق ،چودھری پرویز الہیٰ،عبدالعلیم خان،میاں محمودالرشید،  اسلم اقبال اورسید حسن مرتضیٰ  سمیت دیگر شامل ہیں۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب 16 اگست کو خفیہ رائے شماری سے ہو گا جبکہ 17 اگست کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا ۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا کہنا ہے  کہ نئے ارکان سے اچھے کی امید ہے، ابھی نئے لوگ آئیں گےتو پھر دیکھیں گے کیا ہوتاہے۔

تحریک انصاف کی عائشہ چودھری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، عوام کی توقعات پرپورا اتریں گے۔

فیصل آباد سےراناثنااللہ کوشکست دینےوالے میاں وارث نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے شخص کو ہرا کر آیا ہوں جسے وزیر لا قانون کہتے تھے، ملک کونئی راہوں پرلے کر جائیں گے، نیا پاکستان بنائیں گے، پنجاب سے تھانہ کلچر کا خاتمہ کریں گے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔حمزہ شہباز نے تحریک انصاف اور (ق) لیگ اتحاد کو مفادات کا گٹھ جوڑ قرار دیدیا

پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدنےکہاکہ تگڑی اپوزیشن ہوگی تومحنت کریں گے۔اگر ہم غلط کام کریں تو اپوزیشن ضرور شور مچائے۔عبدالعلیم خان کہتے ہیں خود کوپنجاب کاحکمران سمجھنے والوں کو 30 سال بعد شکست ہوئی،عمران خان کی پارٹی نیاپاکستان بنارہی ہے۔

مسلم لیگ (ق )کے رہنما اور سپیکر کے امیدوار  چودھر ی پرویز الہیٰ 14 سال بعد اسمبلی پہنچے انہوں نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پہلےوزیر بلدیات،وزیراعلیٰ اور سپیکربھی رہ چکاہوں،ہم سب کوساتھ لےکرچلیں گے۔

خبر پڑھیئے۔۔۔۔پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نے اعلان کردیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماؤں نے بھی  پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیاسے بات چیت کی۔خواجہ عمران نذیرکہتے ہیں کہ جعلی مینڈیٹ والوں کی طبیعت سیٹ کردیں گے،تحریک انصاف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرینگے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ حکومت کی بنیاد دھوکے پر رکھی جارہی ہے، پی ٹی آئی کوپنجاب میں سادہ اکثریت حاصل نہیں۔لیڈر کایہ حال ہےاس کےقول و فعل میں تضادہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کاش جشن آزادی کی خوشی کیساتھ ۔۔۔ شہباز شریف نے دل کی بات کہہ دی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کیجانب سے سپیکر کے لیے چودھری پرویز الہیِٰ جبکہ ڈپٹی سپیکر کے لیے دوست محمد مزاری کو نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ( ن) کی جانب سے چودھری اقبال گجر کو سپیکر کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) قائد ایوان کیلئے حمزہ شہبازشریف کا نام سامنے لائی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے ابھی نام کا اعلان نہیں کیا۔

مزیدخبریں