ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےیوم آزادی پر لاہوریوں کو بڑا تحفہ دیدیا

لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےیوم آزادی پر لاہوریوں کو بڑا تحفہ دیدیا
کیپشن: City42 - LTC Bus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی، زبیرعباس)لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی پر  باگڑیاں تا ریلوے اسٹیشن آزادی بس چلا دی, آزادی بس پر آج شہری مفت سفر کرسکیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا

تفصیلات کےمطابق لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے بی 33 نمبر روٹ پر آزادی بس کے نام سے سروس کا آغاز کردیا ہے۔ باگڑیاں تا ریلوے اسٹیشن چلنے والی آزادی بس پر سبز ہلالی پرچم کے ساتھ تحریک پاکستان کے ہیروز کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔آزادی بس پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور فاطمہ جناح کی تصاویر بھی بنائی گئی ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔کاش جشن آزادی کی خوشی کیساتھ ۔۔۔ شہباز شریف نے دل کی بات کہہ دی

سی ای او ایل ٹی سی مریم خاور کا کہنا ہے کہ آزادی بس چلانے کا مقصد شہریوں کو تحریک آزادی کے ہیروز کی عظیم جدوجہد کی یاد دلانا ہے۔ نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نعمان کبیر کی ہدایت پر آزادی بس سروس شہریوں کو فری سفری سہولت فراہم کررہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer