شاہد ندیم: یوم آزادی کے موقع پر مختلف سرکاری اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی طور پر تیار کیا گیا قومی پرچم بھی لہرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔جشن آزادی، سٹی نیوز نیٹ ورک کی تاریخی پریڈ
لیسکو کی جانب سے یوم آزادی پر ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں ڈائریکٹر آپریشنز چوہدری محمد انور، ڈائریکٹر ایچ آر آزیہ شعیب،ڈائریکٹر کسٹمرسروسز مجاہد سعید رانا، چیف انجینئر آپریشن چوہدری امین اور چیف انجینئر محمد ناصر سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔لازوال قربانیوں سے آزاد ریاست کا قیام عمل میں آیا۔
ضرور پڑھیں ۔۔۔غیر قانونی مویشی منڈیوں کی شامت آگئی
گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس میں منعقدہ تقریب میں اسٹنٹ ڈائریکٹرسید ریاض شاہ عاکف اکرام، محمد خرم ، چودھری تنویر مشتاق ،طلعت چودھری ،طارق بلوچ اور دیگرملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب امیگریشن اینڈ ڈی جی پاسپورٹ اخلاق قریشی نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب کے اختتام پرجشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے سب کو ایمان داری سے اپنی ذمہ داری نبھانہ ہوگی۔ دوسری جانب اسٹنٹ ڈائریکٹر سید ریاض شاہ نے ایک دوسرے کی مدد کرنے اور خدمت کے جذبے کو ابھارنے کا پیغام دیا۔
یہ بھی لازمی دیکھیں۔۔۔
یوم آزادی کے سلسلے میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زارمیں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی اور آئی جی پولیس پنجاب سید کلیم امام نے پرچم کشائی کی ۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے۔چیف سیکرٹری کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو محنت، لگن اور خلوص نیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے۔ 14اگست قیام پاکستان اور ملک کی حفاطت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ جو طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پاکستان ریلوے نےعیدالاضحی پر بھی شہریوں کو عیدی دینے کا پروگرام بنا لیا
چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس کا دفاع ہم نے کرنا ہے۔ 14اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ متحد ہو کر کرینگے۔ سب کو مل کر وطن عزیز کو خوشحالی، ترقی اور امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں پہلی مرتبہ پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب میں ملک کی سا لمیت، خوشحالی، امن اور قومی یگانگت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ پولیس کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی جبکہ خصوصی بینڈ نے قومی ترانہ اور ملی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔ تقریب میں مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکر ٹریز، افسران اور ملازمین نےشرکت کی ۔
پنخاب اسمبلی میں منعقدہ تقریب میں سپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے پرچم لہرایا۔ اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی۔ رائے ممتاز حسین ۔ محمد اکبر ۔ چودھری ارشاد وڑائچ۔ عاصم چیمہ۔ سردار اکبر ناصر۔ ناصر مسعود۔ عارف شاہین۔ خالد محمود سمیت دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر سپیکر پنخاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کا مسقبل روشن ہے۔ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔