کاش جشن آزادی کی خوشی کیساتھ ۔۔۔ شہباز شریف نے دل کی بات کہہ دی

14 Aug, 2018 | 12:45 PM

Sughra Afzal
Read more!

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کاش جشن آزادی کی خوشی کے ساتھ شفاف الیکشن کے انعقاد کی خوشی بھی منا رہے ہوتے۔

خبر پڑھیں۔۔71 ویں یوم آزادی پر لاہور میں جشن کا سماں، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف نے جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے دعا بھی کی۔کہتے ہیں کہ  پاکستان بڑی قربانیوں سے بنا ہے اور اسے قائد کا پاکستان بنانا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پنجاب میں حکومت سازی کا معاملہ، مسلم لیگ (ن) نے بڑا فیصلہ کرلیا
 مسلم لیگ نون کے صدر نے پنجاب میں حکومت بنانے کے حوالے سے کہاکہ ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کا مکروہ دھندہ بند ہونا چاہیئے، الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نےیوم آزادی پر لاہوریوں کو بڑا تحفہ دیدیا

شہباز شریف نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی جبکہ اس موقع پر خواجہ احمد حسان، رمضان بھٹی، سواتی خان، میاں طارق مشتاق، مغل اعجاز، حفیظ مہر محمود، ملک خالد فاروق کھوکھر اورصلاح الدین پپی سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں