(رمل دلدار) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
خبر پڑھیں۔۔۔71 واں یوم آزادی، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
تفصیلات کے مطابق لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ منظور نے پرچم کشائی کی جہاں اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سبز اور سفید رنگ کے لباس زیب تن کیے ہاتھوں میں پرچم اٹھائے طالبات نے پریڈ کر کے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور ہائیکورٹ میں جشن آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یاور علی نے پرچم کشائی کی
فرخندہ منظور کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کیلئے خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔نظام میں بہتری تعلیم کے بغیر نہیں آسکتی اور تعلیم ملک کی بہتری کا اہم جزو ہے۔