صاحبزادہ فرحان کی تباہ کن بیٹنگ،  49 گیندوں سے سینچری  کے بعد کیچ آؤٹ

14 Apr, 2025 | 09:21 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ میں  آئی یو کے اوپنر   صاحبزادہ فرحان نے  49 گیندوں سے سینچرہ کر لی۔  سینچری کرنے کے بعد انہوں نے  50 ویں گیند پر چھکا مارا اور سکور  106 کر لیا۔ 

اسی مجموعہ پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چھبیس گیندوں سے ففٹی کرنے کے بعد صاحبزادہ فرحان نے مزید  17 گیندیں کھیل کر 91 رنز بنا لئے۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے ایک بال ڈوٹ کھیلی اور اگلی بال پر  جارج لِنڈ کو چھکا مار کر اپنا سکور  97 پر لے گیے۔  اگلی گیند پر فرحان نے سنل لی۔ اب وہ 99 رنز پر کھڑے ہیں۔  

12 اوورز کے اختتام پر  اسلام آباد یونائٹڈ کا مجموعہ  137 ہو گیا تھا۔   13 وین اوور کی پہلی گیند پر فرحان نے سنگل بنا کر سینچری مکمل کی۔ انہوں نے سینچری رکنے کے لئے   49 گیندیں استعمال کیں۔

فرحان کی سینچری کے فوراً بعد کولن منرو ایک اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد اعظم خان آئے جنہوں نے رن ریٹ برقرار رکھتے ہوئے ایک اچھا چھکا لگایا۔  صاحبزادہ فرحان بیتنگ اینڈ پر آئے تو کور پر اونچا کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 

مزیدخبریں