زین مدنی: پنجاب کی بڑھک باز وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےآفرین خان کو معافی دے دی۔
اداکارہ آفرین خان نے پنجاب کے سٹیج ڈراموں سے فحاشی ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کے نعرے لگانے والی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری سے معافی مانگی تھی، انہوں نے معاف کر دیا۔
عظمی بخاری نے کہا کہ آفریں خان اگر آئندہ غیر اخلاقی پرفارمنسز کرے گی تو تاحیات پابندی لگا دوں گی ۔
عظمی بخاری نے سٹیج ڈراموں میں مبینہ فحاشی کے ایشو کو لے کر ان ڈراموں کی مونیٹرنگ ضلعی انتظامیہ سے وزارت اطلاعات کو منتقل کروانے کا فیصلہ کیا، سٹیج ڈراموں مین مبینہ فحاشی کو لے کر مقدمات درج کروانے کی دھمکیاں دیں اور جب آٖرین کے خلاف مقدمہ بنا تو اسے معاف کر دیا.