کولن منرو  نے آتے ہی باؤنڈریز کی بارش کر دی

14 Apr, 2025 | 08:26 PM

Waseem Azmet

سٹی42: اسلام آباد یونائٹڈ کے پشاورزلمی کے ساتھ میچ میں ون ڈاؤن کولن منرو نے اپنا اکاؤنٹ جوزف کی ایک لوز بال پر  چوکے سے کھولا اورر اس کے بعد ایک ڈوٹ بال کھیل کر ایک اور چوکا جڑ دیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج پاکستان سپر لیگ کا پانچواں میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ہو رہا ہے۔ آئی یو کے کیپٹن شاداب نے ٹاس جیتا  اور بیٹنگ خود  لی۔ پہلی وکٹ دوسے اوور میں گر گئی تھی جس کے بعد منرو کھیلنے کے لئے آئے۔

تین اوورز کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹڈ کا مجموعہ  28 ہے۔ صاحبزادہ فرحان کے  13 اور  10 رنز  کولن منرو کے  ہیں۔

چار اوورز کے اختتام پر آئی یو کا سکور 40رنز ہو گیا ہے ۔ ان کا رن ریٹ اس وقت 10ے۔

فرحان کے 26 رنز بنے ہیں اور کولن منرو 10  رنز پر کھیل رہے ہیں۔

مزیدخبریں