سٹی42: پاکستان سپر لیگ کا پانچواں میچ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہو رہا ہے۔ سٹیڈیم دونوں ٹیموں کے فینز سے بھرا ہوا ہے اور میچ شروع ہونے کا انتظار کیا جا رہاتھا۔
ٹاس آئی یو نے جیت لیا
اسلام آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب خان نے ٹاس جیت لیا اور آج میچ مین خود پہلے بیتنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائٹڈ کی پلئینگ الیون
کیپٹن شاداب خان آج جن دس کے ساتھ کھیل رہے ہیں ان میں اوپنر ایندریس گوس اور صاحبزادہ فرحان ہیں۔
ون ڈاؤن کولن منرو آئیں گے، ٹو ڈاؤن سلمان آغا ہوں گے۔
اس کے بعد مڈل آرڈر میں اعظم خان، ژاداب خان، جیسن ہولڈر اور عماد وسیم بیٹنگ کے لئے آئین گے۔
ٹیل پر سعد، نسیم شاہ ور بین ڈواشیوس کھیلنے کے لئے آئیں گے۔
آئی یو کی بیٹنگ کا آغاز
پشاور زلمی کے کیپٹن بابر اعظم نے اٹیک الزاری جوزف سے کروایا ہے۔ ان کے پہلے اوور میں 3 رنز بنے ہیں۔
میچ کا پہلا چوکا
دوسرے اوور میں بابر اعظم نے بال نئے باؤلر محمد علی کو دی، فرحان آغا نے انہیں پہلی ہی بال پر میچ کا پہلا چوکا مار دیا۔
دوسری بال پر گوس رن آؤٹ وہ گئے۔ ان کا کوئی رن نہین تھا۔