ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی پاسپورٹ ’اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں‘ عبارت دوبارہ شائع

بنگلہ دیشی پاسپورٹ ’اسرائیل کیلئے کارآمد نہیں‘ عبارت دوبارہ شائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلادیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت کردی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکورٹی سروسز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلا دیشی پاسپورٹس پر عبارت ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘ کو دوبارہ شائع کرے۔

 حسینہ واجد کی حکومت کے دوران 2021 میں بنگلادیشی پاسپورٹ پر اس  عبارت میں سے ’سوائے اسرائیل‘ کے الفاظ ہٹا دیے گئے تھے، تاہم اُس وقت کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ بنگلا دیش کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

یاد رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ پر بھی یہ عبارت درج ہے کہ ’یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے‘۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش میں فلسطین کے حوالے سے عوامی حمایت ایک بار پھر ہفتے کو اُس وقت نمایاں ہوئی جب دارالحکومت ڈھاکا میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے غزہ کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔