ویب ڈیسک: 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی ہوگی یا اضافہ، یا پھر قیمتیں برقرار رہیں گی اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں ہورہی ہیں، دوسری جانب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ حکومت 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریفائنریوں کو بھی ریلیف کا کچھ حصہ فراہم کرے گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق آئل ریفائنریز کو یہ ریلیف پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس استثنیٰ، نونٹری نقصانات اور سکڑتے مارجنز پر ہوگا، ریفائنریوں نے رواں مالی سال کے اول 9 ماہ میں 13 ارب روپے کے نقصانات برداشت کیے ہیں، درست اقدامات نہ کئے جانے کی صورت یہ نقصانات بڑھ کر 18 ارب روپے ہوسکتے ہیں۔
اس حوالے سے دو تجاویز زیر غور ہیں، ایک تو 4.60 روپے فی لیٹر ریلیف کوان لینڈ فریٹ ایکویلائزیشن مارجنز (آئی ایف ای ایم) کو ریلیف میں منتقل کردیا جائے یا پیٹرولیم مصنوعات پر 3 سے 5 فیصد پیٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ریفائنریوں کو دے سکتی ہے۔