افشاں رضوان: لاہور شہرمیں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا، شہرکاموجودہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 5کلومیٹرکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےپہلےنمبرپرآگیا، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح214ریکارڈ کی گئی۔
پاورزون ہیڈآفس میں آلودگی کی شرح329ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ پرآلودگی کی شرح257،ویلنشیا ٹاؤن 297 ،یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ انجینئرنگ251 اور ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی کی شرح244ریکارڈ کی گئی۔
لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں گرمی کی شدت میں برقرار ہے، موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، مغرب سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے85 فیصد کے درمیان ہے، شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 132 پرٹیکولیٹ میٹرز ہے ۔