ویب ڈیسک:اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا افتتاحی سیشن آج کنونشن سینٹر میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف خطاب کریں گے۔
کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ دو روزہ کنونشن سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی خطاب کریں گے۔
ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور نادرا کی میٹنگز ہوں گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آج اوورسیز پاکستانی کنونشن کی مشاعرہ تقریب کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔