وقار حسین:خیر پور میں بیٹے کے ہاتھوں والد کے قتل کی لرزہ خیزواردات، باپ کا قاتل بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خیر پور میں قتل کی خوفناک واردات پیش آئی، نافرمان بیٹے نے آوارہ گردی اور غلط کاموں سے روکنے پر اپنے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اپنے باپ محبوب علی لاشاری کو قتل کرنے والے نافرمان بیٹے عبداللہ لاشاری کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، قتل میں استعمال شدہ پسٹل برآمد کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سکھر رینج کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیروسن اسد علی مری اور اس کی ٹیم کی کامیاب کارروائی کی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی آئی جی سکھر نے پولیس ٹیم کو کامیابی کارروائی کرنے پر شاباش دی۔