لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈئیٹرز پر فتح

14 Apr, 2025 | 12:07 AM

Waseem Azmet
لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈئیٹرز پر فتح
لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈئیٹرز پر فتح

سٹی42:  پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا چوتھا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان ہوا، لاہور قلندرز نے یہ میچ سہولت کے ساتھ 79 رنز سے جیت لیا۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی ٹیم 220 رنز کے ہدف کے تعاقب مین نکلی تو ابتدا میں بہت اچھے رن ریٹ کے  لئے تیز کھیلے لیکن تین اوورز میں صرف  9 رنز پر تی نوکٹیں گنوا بیٹھے۔  خود کیپٹن سعود شکیل صرف  تین گیندیں کھیلے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ گرنے سے ایسے قدم اکھڑے کی دو مزید گلیڈئیٹر دوسرے اور تیسرے اوور مین آؤٹ ہو گئے۔

تین وکٹیں برباد ہونے کے بعد کوسل مینڈس اور ریلی روسو نے گلیڈئیٹرز کو سنبھالا اور رن ریٹ بھی تیزی سے بڑھایا،  لیکن وکٹیں گرنے سے نہ بچا سکے، چھٹے اوور میں مینڈس آؤٹ ہوئے تو گلیڈئیٹرز کا مجموعہ  54 تھا جو برا نہیں تھا۔  مینڈس کا انفرادی سکور   28 تھا جو انہوں نے صرف  14 گیندوں سے بنائے۔ مینڈس نے 3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ ان کے جانے کے بعد  شعیب ملک آئے جنہوں نے روسو کی معاونت کی۔  

Caption  آج  پلئیر آف دی میچ فخر زمان رہے جنہوں نے اوپنر کی ھیثیت سے 15 اوورز  تک وکٹ پر رہ کر ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی۔

روسو نے 19 گیندوں سے 44 رنز بنا کر اپنے مداحوں کی خوب تسلی کر دی لیکن وکٹ کو دیر تک نہ بچا سکے۔ تیز کھیلنے کی لگن میں وہ 9 ویں اوور مین آأؤٹ ہو گئے۔ روسو نے 4 چھکے لگائے اور 4 ہی چوکے مارے۔ 

فہیم حسین 13، فہیم اشرف 21 اور شعیب ملک  14 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 ابرار 6,  عثمان طارق 5 رنز ہی بنا پائے۔ 

دسویں وکٹ  16 ویں اوور میں گری جب مجموعہ  140 رنز تھا۔ 

مزیدخبریں