ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوں گے، گوہر خان

14 Apr, 2024 | 10:26 PM

سٹی42:  پی ٹی آئی کے چیرمین  بیرسٹر گوھر  خان نے  صوابی میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ   پی ٹی آئی کے بانی کے مقدمہ میں جج صاحبان نے  چودہ چودہ گھنٹے کیس سنا صرف دس منٹ کے لئے بریک دی۔ 
گوہر خان نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے  جن  کا کوئی ثبوت نہیں تھا ۔جو فیصلے دیئے گئے  و ہ بھی سسٹینبل نہیں ہیں۔ 
عدالتوں نے پانچ دن میں تین فیصلے سنائے اور   سزائیں سنائیں۔گوہر خان نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدموں میں وکیلوں کو کراس ایگزایمنشین کی اجازت نہیں دیتے تھے ۔انہوں نے  دعویٰ کیا کہ ہمیں  ثبوت پیش کرنے نہیں دیا گیا ۔اس سے ذیادہ ظلم میں نے  کئی نہیں دیکھا۔ ہمیں ھائی کورٹ پر مکمل اعتماد ہے۔تمام کیسز کو ختم  کریں گے۔ 

مزیدخبریں